ڈرافٹ کیا ہے اسے لکھنے کا فائدہ؟

 ڈرافٹ کیا ہوتا پے اور اسے لکھنے کا فائدہ کیا ہے؟



بنیادی طور فرسٹ ڈرافٹ رائٹر کے لیے ہوتا ہے جسے وہ اپنے علاوہ کسی کو نہیں پڑھاتا۔ فرسٹ ڈرافٹ میں رائٹر خود کو کہانی سناتا ہے وہ الف سے ی تک پوری کہانی سیدھی سیدھی لکھتا ہے۔ کہ بھئی یہ ہے کہانی ہے ایک راجہ تھا، وہ قتل ہوا، قاتل یہ ہے اور اینڈ یہ ہوگا۔ 


اگر آپ کی کہانی بہت سسپنس اور گھمائو چکروں والی ہے تو فرسٹ ڈرافٹ ضرور لکھیں تاکہ آپ کو پتا ہو کہ کہانی کیا ہے۔ 


فرسٹ ڈرافٹ ختم کرنے کے بعد خود کو دو تین ماہ کا بریک دیں اس دوران کچھ اور لکھیں اور ہاں فرسٹ ڈرافٹ والی کاپی یا فائل کسی دراز یا فالوڈر میں رکھ کر بھول جائیں۔ 


دو تین ماہ بعد اس کاپی یا فائل کو نکالیں چائے کافی یا روح افزاء بنائیں اور صرف پڑھیں کچھ بھی ایڈٹ مت کریں۔ سٹکی نوٹس رکھ لیں اور ان پر غلطیاں لکھتے جائیں کاپی ہے تو سٹکی نوٹس ان صفحوں پر لگاتے جائیں۔


پورا پڑھنے کے بعد خود کو ایک دو دن کی بریک دیں کہانی کے بارے میں سوچتے رہیں ۔


اور اب وقت ہے سیکنڈ ڈرافٹ لکھنے کا۔ یہ فائنل ڈرافٹ نہیں ہے۔ سیکنڈ ڈرافٹ رائٹر ریڈر کے لیے لکھتا ہے۔ کہانی کو الف سے شروع مت کریں۔ درمیان سے وہاں سے شروع کریں جب حالات بدل گئے کوئی مسئہ کھڑا ہوگیا۔ کسی ایسے سین سے جو بہت شاندار نہ بھی ہو مگر وہ ریڈر کو پکڑ لے بس۔ زیادہ بھی پراسرا بنانے کی ضرورت نہیں بعض اوقات ضرورت سے زیادہ پراسرار سینز خاصے بھونڈے لگتے ہیں۔


تو سیکنڈ ڈرافٹ میں پوردی کہانی ریڈر کے لیے لکھیں جس میں سسپنس ہو گھمائو چکر سوال آتے رہیں اور ریڈر انہیں جاننے کے لیے اگے پڑھتا رپے۔


پھر سیکنڈ ڈرافٹ مکمل کرتے ہی چھوڑ دیں ختم شد لکھیں خود کو کوئی انعام دیں مثلا چاکلیٹ کوئی ڈرامہ دیکھ لیں۔


ور پھر دس پندرہ دن کے بعد اس انمول سیکنڈ ڈرافٹ کو پڑھیں اور اب آپ لائن ایڈیٹنگ کر سکتے ہیں۔ فلانا لفظ اتنا اچھا نہیں تو بدل لیں۔ اب کی بار آپ نثر اور ڈائلوگس پر دھیان دیں اور ہاں بہت کامل بنانے کی کوشش نہیں کرنی۔ بس ہلکی پھلکی ایڈٹنگ کریں اور پلاٹ ہولنز وغیرہ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔


بس ہوگیا پورا۔ آپ نے ایک ناول پورا کر لیا۔ اب اس کے مواد کے مطابق جہاں چاہیں شائع کروائیں۔ اشاعت پر پھر کبھی بات کریں گے۔ کیونکہ جب تک آپ ناول مکمل نہیں کر لیں گے اشاعت کے بارے میں فکر کرنا لاحاصل ہے 

Popular Posts